پاکستان

2014ء میں بھی پی ٹی آئی رسوائی سے اسمبلی میں آئی خواجہ آصف

2014ء میں بھی پی ٹی آئی رسوائی سے اسمبلی میں آئی خواجہ آصف

وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2014 میں بھی تحریک انصاف رسوائی کے ساتھ اسمبلی میں واپس آئی، اب اگر یہ واپس آئیں گے تو تقریر ان کا حق بنتا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہم خود اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں۔ ضروری نہیں اعتماد کا ووٹ پی ٹی آئی کے کہنے پر لیں، خود بھی لے سکتے ہیں، خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے وقت حمزہ شہباز ہوتے تو ضرور فرق پڑتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف وطن واپسی کے لیے ہمارا انتظار کر رہے ہیں کہ ہم لیگل کور فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے