دنیا

چین کو 6 دہائیوں میں پہلی بار آبادی میں کمی کا سامنا

چین کو 6 دہائیوں میں پہلی بار آبادی میں کمی کا سامنا

دنیا کے سب سے بڑی آبادی والے ملک کو آبادی کے بحران کا سامنا درپیش ہے، چینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 60 برس میں پہلی بار چین کی آبادی کم ہوئی ہے۔ بیجنگ کے قومی ادارہ شماریات (NBS) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے اختتام تک جین کی آبادی 1 ارب 41 کڑور 17 لاکھ 50 ہزار ریکارڈ کی گئی جو کہ 2021 کے مقابلے ساڑھے 8 لاکھ کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ساڑھے 9 ملین پیدائش جبکہ ساڑھے 10 ملین اموات دیکھی گئیں۔ چینی تجزیہ کاروں نے افرادی قوت کی عمر کے ساتھ شرح پیدائش میں ریکارڈ کمی کے باعث انتباہ جاری کیا ہے کہ ملکی معاشی ترقی اور عوامی خزانے پر دبا بڑھ سکاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے