انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف جلد خوشخبری سُنانے والی ہیں

کترینہ کیف جلد خوشخبری سُنانے والی ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹائل کوئین کترینہ کیف کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ گزشتہ برس ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کترینہ کیف کی حالیہ ائیر پورٹ تصاویر دیکھ کر ایک مرتبہ پھر ان کی ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ اداکارہ کو حال ہی میں ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ ڈھیلا ڈھالا پیلا کرتا شلوار اور ساتھ ہی خوبصورت کھوسے پہنی نظر آئیں، اداکارہ نامعلوم مقام سے اپنے سسرال والوں کے ساتھ پنجابی تہوار لوہری منا کر ممبئی واپس آرہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر کترینہ کی یہ تصاویر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر صارفین نے اداکارہ کی ماں بننے کی چہ مگوئیاں شروع کردیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کترینہ ماں بننے والی ہیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے