سری نگر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گاڑی کو علاقے میں داخل ہونے سے روکا اور چیکنگ کے بہانے نوجوانوں کو نیچے اتار لیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوانوں نے کوئی غیر قانونی حرکت نہیں کی اور گاڑی چیک کرنے کی اجازت بھی دیدی لیکن اس کے باوجود جارحیت پسند بھارتی فوج نے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی۔