علاقائی

شمالی بلوچستان میں بارشں و برفباری

شمالی بلوچستان میں بارشں و برفباری

شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، چمن شہر اور مضافات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کوژک ٹاپ پر برفباری کے ساتھ ہلکی دھند، کوئٹہ چمن شاہراہ اور کوئٹہ ژوب شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، موسم کی شدت دو روز تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بارشوں اور برف باری کے نئے سلسلے کے زیر اثر سردی کی نئی لہر بھی آئے گی جبکہ شمالی بلوچستان میں پارہ منفی 16 تک گرنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے