صوبہ خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی۔ گورنر غلام علی نے خیبر پختون خوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیے۔ خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ میں نے وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا محمود خان کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔ گورنر خیبر پختون خوا غلام علی کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں گورنر خیبر پختون خوا غلام علی نے کہا ہے کہ 1973 کے آئین کے آرٹیکل 112 کی شق (1) کے تحت خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کرتا ہوں۔