تجارت

پیٹرول اور گیس کی خریداری کا مشن روسی وفد پاکستان پہنچ گیا

پیٹرول اور گیس کی خریداری کا مشن روسی وفد پاکستان پہنچ گیا

روس ( Russia ) کا اعلی سطح کا وفد مذاکرات کیلئے تین روزہ دورے پر 17 جنوری بروز منگل کو پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے روس سے خام تیل ( Oil )، پیٹرولیم ( Petrol ) مصنوعات اور گیس ( Gas ) کی خریداری کے معاہدوں پر بات چیت کی جائے گی۔ بین الحکومتی کمیشن کا آٹھویں اجلاس آج بروز بدھ 18 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں اہم معاملات طے کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں فوری 30 فیصد رعایت پر تیل اور سستا ڈیزل خریدنے پر بات ہوگی، جب کہ معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی کا بھی امکان ہے۔ روس سے ایل این جی کی طویل مدتی خریداری کے ساتھ ساتھ نارتھ ساتھ گیس منصوبے پر بھی بات ہوگی۔ وفود کے درمیان ملکی ضرورت کا 50 فیصد پیٹرول روس سے لینے سمیت ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار طے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے