پاکستان

پاکستان کے اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں تھے پرویز الہٰی

پاکستان کے اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں تھے پرویز الہٰی

وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں تھے۔ یہ بات وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت ایایس پی بیج سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کا رویہ بہتر ہونے سے معاشرے میں عزت بڑھے گی، تھانوں میں انسانی وقار کا تقدس ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہیے۔ پرویز الہی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور ڈیلیور کرنے والے افسر کو کوئی نہیں نکال سکتا، عوام کی جتنی دعائیں لیں گے، اتنی ہی عزت ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ڈرونز اور دیگر جدید آلات دیے جائیں گے، بکتر بند گاڑیاں بھی تیار کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے