انٹرٹینمنٹ

ملالہ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد امریکی فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں

ملالہ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد امریکی فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد امریکی فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں۔ حال ہی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسفزئی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلم جوائے لینڈ کے بعد اب امریکی فلم اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ کی شریک پروڈیوسر بن گئی ہیں۔ فلم اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پروڈکشن ٹیم کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کا بطور شریک پروڈیوسر فلم کی ٹیم کا حصہ بننے پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اس دستاویزی فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی میرین آفیسر کی زندگی کی سچی کہانی پر مبنی ہے جوکہ مسلمانوں کی عبادت گاہ یعنی مسجد کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بناتا ہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے