صحت

روزانہ 6 سے 9 ہزار قدم چلنے کے فوائد

روزانہ 6 سے 9 ہزار قدم چلنے کے فوائد

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جسمانی ورزش کے کئی طبی فوائد ہیں مگر حالیہ ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ روزانہ 6 سے 9 ہزار قدم چلنے سے درمیانی عمر کے افراد میں دل کا دورہ پڑنے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ سرکولیشن جریدے میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چہل قدمی کرنے والے افراد جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہوتی ہے ان میں دل کی بیماری کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ مذکورہ تحقیق کے لیے محققین نے 8 مختلف تحقیق کا مطالعہ کیا، ان میں 18 سال سے زائد عمر کے 20 ہزار سے زائد افراد شامل تھے اور ان کے چلنے کی پیمائش کے لئے آلے کی مدد لی گئی اور ان کا 6 سال تک مشاہدہ کیا گا۔ان اعداد و شمار کی بنیاد پر محققین نے نتائج مرتب کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے