پاکستان

عمران خان ملک کو دیوالیہ کرنے کی مہم چلا رہا ہے رانا ثناء اللہ

عمران خان ملک کو دیوالیہ کرنے کی مہم چلا رہا ہے رانا ثناء اللہ

لندن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو دیوالیہ کرنے کی مہم چلا رہا ہے اس کی گرفتاری ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال اہم ہے، نواز شریف نے مشاورت کیلیے بلایا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے عمران خان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، وہ پارلیمنٹ میں نہیں آنا چاہتا، گند کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کرتوت سامنے آ گئے، اس نے اداروں کو بلیک میل کیا، جھوٹے مقدمات بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پورا توشہ خانہ چوری کرکے بیچ دیا اور اب ملک کو دیوالیہ کرنے کی مہم چلا رہا ہے، اس کی گرفتاری ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے