دنیا

روس نے سونامی بنا کرپورا ملک تباہ کرنے والا جوہری بم تیارکرلیا

روس نے سونامی بنا کرپورا ملک تباہ کرنے والا جوہری بم تیارکرلیا

ماسکو: روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا تارپیڈو پوسیڈن تیار کرلیا جو فائرہونے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔ ہر روسی آبدوز ایسے 6 جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے۔ یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طورپرتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پوسیڈن نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اورآسانی سے رخ تبدیل کرسکتا ہے۔ پوسیڈن کی وجہ سے تابکار سونامی 300 سے 500 میٹر بلند ہوتی ہے۔ ہموار زمین پر اس کا اثر 500 کلومیٹر گہرائی تک جاتا ہے۔اپریل 2019 میں روسی جوہری آبدوز سیوروڈنسک کو جوہری بم پوسیڈن سے لیس کر کے زیرآب بھیجا گیا تھا جہاں اس کا تجربہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے