سا ئنس و ٹیکنالوجی

مویشیوں کے گوبر سے چلنے والا دنیا کا پہلا ٹریکٹر

مویشیوں کے گوبر سے چلنے والا دنیا کا پہلا ٹریکٹر

ہالینڈ: کھیتوں کے ساتھ اکثر مویشی ہوتے ہیں اور بالخصوص گائے بھینسوں کے گوبر سے بایو ایندھن بنایا جا سکتا ہے لیکن اب ہالینڈ کی ایک کمپنی نے اسی بایومیتھین سے چلنے والا دنیا کا پہلا ٹریکٹر تیار کیا گیا ہے۔ اسے ٹی سیون کا نام دیا ہے جسے نیوہالینڈ ایگریکلچر اور برطانوی کمپنی بینامان نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ تاہم اس میں براہِ راست گوبر نہیں ڈالا جاتا بلکہ گوبر جمع کرکے اسے پتلا کرکے بڑے ٹینکوں میں ڈالا جاتا ہے۔ اس سے گیس بنتی ہے جس میں غالب حصہ میتھین کا ہوتا ہے۔ اگلے مرحلے میں گیس جمع کرکے اسے خالص اور صاف کیا جاتا ہے۔ پھر اسے دبا سے گزار کر ایل این جی یعنی مائع قدرتی گیس کی شکل دی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے