جارجیا: ایک نئی تحقیق کے مطابق اسپتال اور کلینک جتنے صاف ہوں گے ان سے مریضوں میں اینٹی بایوٹک مزاحمت (ریسسٹنٹ) اتنی ہی کم ہوگی اور یوں اس عمل سے لاتعداد جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے جریدے ارتقا، ادویہ، اور عوامی صحت میں شائع مقالے کے مطابق پہلی مرتبہ آلودہ اور گندے اسپتالوں اور مریضوں میں بے اثر ہوتی ہوئی اینٹی بایوٹک ادویہ کے درمیان ایک تعلق دریافت ہوا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسپتالوں کو صاف رکھنا قدرے آسان اور سستا نسخہ ہے اور خود مریض کے لیے بھی بہت اچھا عمل ہے۔ دوسری جانب اینٹی بایوٹک دوا کے سامنے بیکٹیریا اور جراثیم خود کو بدل کر قوی ہوتے جارہے ہیں اور ہماری تمام دوائیں بے اثر ہوکر رہ گء ہیں۔