تجارت

پاکستان میں توانائی ضروریات 2030 تک 30 فیصد بڑھ جائیں گی ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستان میں توانائی ضروریات 2030 تک 30 فیصد بڑھ جائیں گی ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہناہے کہ پاکستان سمیت وسطی ایشیائی علاقائی ممالک میں توانائی کی ضروریات 2030 تک 30 فیصد بڑھ جائیگی۔ چین کے علاوہ کاریک ممالک میں بجلی کے ترسیلی ڈھانچہ کوبہتربنانے کیلیے 25 سے لیکر49 ارب ڈالرتک کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظرمیں ان ممالک کو اپنے کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی کرنی چاہیے اور صاف اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف منتقلی کو تیز کرنا چاہیے. اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ کاریک آئوٹ لک رپورٹ 2030 میں بتایاگیاہے کہ بڑھتی ہوئی معیشتوں اور آبادی کے ساتھ، وسطی ایشیا اورعلاقائی ممالک کو اپنی ترقی کے لیے مزید توانائی کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے