علاقائی

راولپنڈی کیش وین لوٹنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ساتھی فرار

راولپنڈی کیش وین لوٹنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ساتھی فرار

راولپنڈی: نصیرآباد کے علاقے نیو چاکرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کیش وین لوٹنے والا ملزم جوابی فائرنگ میں مارا گیا جبکہ ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی، ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ہلاک ڈاکو نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈھائی ماہ قبل بینک کیش وین ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ عبدالوحید کو قتل کر دیا تھا اور 02 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم بھی چھینی تھی۔ اس سے قبل، ہلاک ڈاکو ایاز کراچی اور صوابی میں بینک ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ جبکہ جڑواں شہروں میں کیش وین ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فرار ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے