پاکستان

آئی ایم ایف پرانے معاہدے کی تکمیل چاہتا ہے احسن اقبال

آئی ایم ایف پرانے معاہدے کی تکمیل چاہتا ہے احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بھی محسوس کرتا ہے کہ پاکستان اس کے شکنجے میں آیا ہوا ہے، اس لیے وہ چاہتا ہے کہ جو چار سال تک معاہدے پر عمل نہیں ہوا، اس کی تکمیل ہم سے کرالی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اگلے چھ ماہ تک کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے ہم سے بہتر جانتے ہیں کہ جن چیلنجوں کا ہمیں سامنا ہے، اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، جو فیصلے اس وقت ہمیں کرنے ہیں وہ ہم بہادری سے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے