کھیل

پی ایس ایل 8 کا شیڈول فائنل اعلان جمعہ کو متوقع

پی ایس ایل 8 کا شیڈول فائنل اعلان جمعہ کو متوقع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے جس کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کل پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ حتمی مشاورت کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب اب تک شیڈول کے مطابق ملتان میں ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے مقابلے 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے میچز لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے