صحت

لمپی اسکن کی دوسری ممکنہ لہر پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن مہم کا آغاز

لمپی اسکن کی دوسری ممکنہ لہر پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن مہم کا آغاز

لمپی اسکن کی دوسری ممکنہ لہر کے پیش نظر وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔ وزیراعلی پرویزالہی نے مہم میں استعمال ہونے والی لمپی اسکن ویکسینیشن کامعائنہ کیا۔ وزیراعلی پرویز الہی کو لمپی اسکن ویکسینیشن مہم پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ لمپی اسکن ویکسینیشن کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ دی ہے، لمپی اسکن کے موثر کنٹرول کیلئے وسیع پیمانے پر 60لاکھ ڈوز مہیا کی ہیں۔ پرویزالہی نے کہا کہ ویکسین لائیو اسٹاک فارمرز کیگھر جاکر مویشیوں کو مفت لگائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے دوسریصوبوں کی نسبت ویکسین کم نرخ پرخریدی ہے، صوبے میں اڑھائی کروڑ سے زائد مویشی اور 2 کروڑ 84 لاکھ سے زیادہ بھینسیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے