ریاض: سعودی عرب میں کھیلے گئے کلب میچ میں لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دے دی۔ گزشتہ دنوں قطر میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فٹ بال کے دونوں عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈ اورلیونل میسی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے کلب میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹارز ٹیم کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ نیویارک کے ٹائمزاسکوائرسے الریاض بلیوارڈ تک پی ایس جی اورسعودی ٹیم کا میچ براہ راست دکھایا گیا۔ لندن، قاہرہ اور کویت میں بھی میچ بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا۔