سا ئنس و ٹیکنالوجی

ملکی وے کہکشاں کے پڑوس میں موجود کہکشاؤں کی تصاویر جاری

ملکی وے کہکشاں کے پڑوس میں موجود کہکشاؤں کی تصاویر جاری

واشنگٹن: ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی کی ہبل ٹیلی اسکوپ نے ملکی وے کہکشاں کے پڑوس میں موجود دیگر کہکشاں کی تصویر جاری کر دی۔ جاری کی گئی اس تصویر میں دائیں جانب دھندلی اور قدرے باریک دِکھائی دینے والی کہکشاں LEDA 48062 اور بائیں جانب ایک بڑی ڈسک نما کہکشاں UGC 8603 کو واضح طور دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی پس منظر میں موجود فاصلے پر موجود کئی کہکشائیں جھل ملاتی دیکھی جاسکتی ہیں۔ LEDA 48062 ہماری ملکی وے کہکشاں سے 3 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے اور اس کو قریب میں موجود تمام معلوم کہکشاں کے مشاہدے کی مہم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ملکی وے کہکشاں سے 10 میگا پارسیک (تقریبا 3.3 کروڑ نوری سال) کے فاصلے پر موجود ہر معلوم کہکشاں کا مشاہدہ کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے