صحت

دماغ توانا رکھنے کے درجنوں آسان طریقے یہ ہیں

دماغ توانا رکھنے کے درجنوں آسان طریقے یہ ہیں

لندن: عمر کے ساتھ ساتھ دماغی اور نفسیاتی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے۔ اس طرح اکتسابی قوت بھی کمزور پڑتی ہے۔ لیکن بعض چھوٹی چھوٹی عادات اپنا کر دماغ کو طویل عرصے تک توانا رکھا جاسکتا ہے۔ نیوروسائنس کے ماہرین، نفسیاتی معالجین اور ڈاکٹروں نے اپنے تجربات کی روشنی میں بعض چھوٹی عادات اور مشاغل بتائے ہیں جنہیں اپنا کر عمر کے ساتھ ساتھ دماغ کے انحطاط کو کم کیا جاسکتا ہے اور اگر اس کی مستقل عادت اپنالی جائے تو دیر تک دماغ کو تندرست رکھنا ممکن ہوجائے گا۔ برطانیہ میں الزائیمر تحقیق سے وابستہ افراد نے کہا ہے کہ دوستوں کوفون کیجیے، خواہ وہ آپ کو فون کریں یا نہیں، اس سے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دوسری جانب فارغ وقت میں لفظی معمے (ورڈ پزل) حل کیجیے یا اگر زیادہ وقت ہو تو شطرنج آزمائیں کیونکہ اس سے دماغی صلاحیت بیدار ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے