پاکستان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے زرداری کے فرنٹ مین کا نام دیا گیا عمران خان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے زرداری کے فرنٹ مین کا نام دیا گیا عمران خان

اہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلی پنجاب کیلیے زرداری کے فرنٹ مین کا نام دیا گیا۔ ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی میں الیکشن ہوئے ہی نہیں دھاندلی ہوئی ہے، کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں کیوں کہ پی پی نے کراچی کو کھنڈر بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے باشعور عوام کیسے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیسکتے ہیں؟ ایسے الیکشن کرانے ہیں تو کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ دھاندلی زدہ الیکشن سے انتشار بڑھتا ہے، کراچی میں پولیس اور انتظامیہ دونوں دھاندلی میں ملوث ہیں جب کہ سندھ میں کرپشن عروج پر ہے، پی پی والے بے شرمی سے کرپشن اور چوری کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے