اسلام آباد / لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب کے تقرری کے معاملے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں امیدواروں کی پروفائل تیار کی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلی کے نام کا اعلان آج کیا جائے گا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بھیجے جانے والے چاروں امیدواروں کے پروفائل تیار کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق چاروں امیدواروں کی مکمل تفصیلات، سروس کیئریر کی تفصیلات تیار کر لیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن اتوار کو چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں پروفائل پیش کریں گے۔