ورجینیا: محققین کی جانب سیملکی وے کہکشاں کے گلیکٹک پلین کے تازہ ترین سروے کے بعد اس کی تفصیلی تصویر جاری کر دی گئی۔ اس تصویر میں 3.32 ارب اجرامِ فلکیات دیکھی جاسکتی ہیں۔ گلیکٹک پلین ایک ایسی فرضی خط ہوتی ہے جو کہکشاں کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ اپنی نوعیت کے انتہائی بڑے، ممکنہ طور پر سب سے بڑے، خلائی کیٹلاگ کو چلی میں نصب سیرو ٹولولو انٹر-امیریکن آبزرویٹری کے ڈارک انرجی کیمرا سے حاصل کیے گئے ڈیٹا سے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ مشاہدہ گاہ امریکا کی نیشنل سائنس فانڈیشن (این ایس ایف) کے تحت کام کرتی ہے۔ این ایس ایف کی ڈویژن ڈائریکٹر آف آسٹرونومیکل سائنسز ڈیبرا فشر نے ایک بیان میں کہا کہ فرض کریں تین ارب سے زائد افراد کی ایک گروپ فوٹو ہو اور ہر فرد کو واضح دیکھا جاسکتا ہو۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ملکی وے کہکشاں کے گلیکٹک پلین کی تازہ ترین تصویر جاری
- by web desk
- جنوری 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1303 Views
- 2 سال ago