امریکی ماہرین کی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وزن کم کرنے کے شوقین افراد کی جانب سے ایک سے دوسری غذا میں طویل وقفہ دینے یا پھر تاخیر سے کھانا کھانے سے وزن کم نہیں ہوتا۔ زائد الوزن کے حامل افراد عام طور پر ناشتے سے دوپہر کے کھانے اور پھر رات کے کھانے میں طویل وقفہ کرتے ہیں اور ان کا خیال ہوتا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کا وزن نہیں بڑھے گا بلکہ کم ہوگا۔ عام افراد کی بھی یہی سوچ ہوتی ہے کہ ایک سے دوسرے کھانے کے درمیان طویل وقفہ ہو تو وزن نہیں بڑھتا لیکن تازہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ کھانے میں طویل وقفے سے وزن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔