اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ چیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری کی شام 5 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی۔ واضح رہے کہ مریم نواز 6 اکتوبر کو بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں۔