کھیل

پچز سے متعلق رمیز راجہ کی رائے مسترد کر دی گئی

پچز سے متعلق رمیز راجہ کی رائے مسترد کر دی گئی

کراچی: پچز سے متعلق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی رائے مسترد کر دی گئی۔ سابق کپتان اور حال ہی میں پی سی بی کی چیئرمین شپ سے برطرف ہونے والے رمیز راجہ بدستور ڈراپ ان پچز کی وکالت میں مصروف ہیں، ان کی پاکستانی پچز سے متعلق رائے پر کافی حیرت بھی ظاہر ہو رہی ہے۔ حال ہی میں رمیز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ٹیسٹ میچ پچ کو اب تک ڈی کوڈ نہیں کرپایا، انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں راولپنڈی کی پچ نے مجھے کافی مایوس کیا، اسی لیے میں ڈراپ ان پچز کا حامی ہوں کیونکہ اس سے آپ ملتان یا کراچی جہاں بھی کھیلیں ایک جیسی پچ ملے گی، پنڈی کی پچ میں کوئی بانس نہیں تھا، میں نہیں جانتا کہ ایسا کیوں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے