پاکستان

عمران خان عوام نے پیسہ اسپتال کیلیے دیا تھا ہاؤسنگ سوسائٹی کیلیے نہیں مریم اورنگزیب

عمران خان عوام نے پیسہ اسپتال کیلیے دیا تھا ہاؤسنگ سوسائٹی کیلیے نہیں مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان! عوام نے آپ کو زکو کے پیسے شوکت خانم اسپتال کے لیے دئیے تھے پرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹی کے لیے نہیں۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے جعلی صادق اور امین نے شوکت خانم کے 30 لاکھ ڈالر کے خیراتی فنڈ کو ہاسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کرلیا ہے، پاکستان کے عوام نے آپ کو شوکت خانم اسپتال کے لیے زکو کے پیسے دئیے تھے پرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹی کے لیے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم، لاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی، جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکو چور کہتا ہے کہ توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا؟ ریاست کے 190 ملین پانڈ کھا گیا، تو کیا ہوا؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے؟ فارن فنڈنگ کر کے ملک کے خلاف دشمنی کی، تو کیا ہوا؟ زکو کے پیسے ہی تو چوری کیے ہیں، تو کیا ہوا؟ ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے، تو کیا ہوا؟ القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، تو کیا ہوا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے