راولپنڈی: راولپنڈی میں ملزم نے اہلیہ اور چچی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، ملزم ذہنی بیمار ہونے کے سبب برطانیہ میں زیر علاج تھا، پانچ ماہ قبل پاکستان پہنچا اور ڈھائی ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ یہ افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کی حدود میں واقع رجام داخلی سنگنی کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق چوبیس سالہ خاور حسین پانچ ماہ قبل برطانیہ سے واپس وطن پہنچا اور اڑھائی ماہ قبل خاتون عطیہ سے شادی کی، اتوار کو گھر میں دیگر اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا کہ والدہ کو بتایا کہ گھر میں موجود پستول صاف کرنی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پسٹل لے کر صاف کرتے کرتے اچانک اہلیہ اور گھر میں موجود اپنی چچی مسما صائقہ پر فائرنگ شروع کردی،