پاکستان

بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن بحالی آپریشن جاری

بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن بحالی آپریشن جاری

ملک میں بجلی کے تاریخی بریک ڈاون کے بعد بحالی آپریشن جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی جزوی طور پر حال کردی گئی ہے۔ 24 گھنٹے بعد کراچی، پشاور، لاہور، ملتان، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، بھکر، مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی بحال ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی آج دوپہر تک ہونے کا امکان ہے۔ بجلی بریک ڈاون کے دوران سیالکوٹ میں موم بتی سے گھر کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، وزیر توانائی بجلی بریک ڈان پر بریفنگ دیں گے دوسری جانب بجلی کی بندش سے ملک بھر میں صنعتوں کا کام ٹھپ ہوگیا، مختلف اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کردیے گئے، دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔