سا ئنس و ٹیکنالوجی

چار یو ایس بی پورٹ والا 40 ہزار ایم اے ایچ پاور بینک اور ٹارچ

چار یو ایس بی پورٹ والا 40 ہزار ایم اے ایچ پاور بینک اور ٹارچچار یو ایس بی پورٹ والا 40 ہزار ایم اے ایچ پاور بینک اور ٹارچ

واشنگٹن: اسمارٹ فون ہماری زندگی کا لازمی جزو بن چکا ہے اور اسی طرح سفر میں ٹیبلٹ یا چھوٹا لیپ ٹاپ بھی ضروری رہتا ہے۔ اس کے لیے حیرت انگیز طور پر ایک بہت ہی تیز رفتار اور طاقتور پاور بینک بنایا گیا ہے جو 40 ہزار ایم اے ایچ کی قوت رکھتا ہے اور یو ایس بی سی اور یو ایس بی اے کی دو دو پورٹس کے ساتھ دستیاب ہے۔ اس طرح زیادہ پورٹس، بہت طاقتور بیٹری اور الیکٹرون کے تیز رفتار بہا کی وجہ سے یہ غیر معمولی طور پر بہت تیز رفتار چارجر ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارجنگ کے بعد آئی فوری پاور بینک ایپل میک بک کو دو مرتبہ، ٹیبلٹ کو چار مرتبہ اور آئی فون کے سب سے جدید ماڈل کو 10 مرتبہ چارج کرسکتا ہے۔ چار پورٹس کی موجودگی سے ایک ساتھ چار ڈیوائس اس سے چارج کیے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے