اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بریک ڈان کے باعث تکنیکی فالٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیرتوانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پورے ملک میں بجلی بحال کردی ہے۔ تکنیکی فالٹ کو اب تک درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نیشنل گرڈ کے تمام اسٹیشنز بحال کرچکے ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اب ملک بھرمیں ایک ہزار 112گرڈ اسٹیشنز بحال ہوچکے ہیں۔ وارسک پاوراسٹیشن سے بجلی کی ترسیل میں ہمیں ریلیف ملا۔ تربیلا اور منگلا کیدرمیان کچھ تکنیکی مسائل پیش آئے ہیں۔