اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے نویں جائزہ وفد کے دورے کی تاریخوں کے بارے میں تاحال پائی جانے والی بے یقینی کے پس منظر میں پاکستان کو ایک چینی کمرشل بینک کو 500 ملین ڈالر کا قرض فوری واپس کرنا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران قرضوں کی واپسی کی مد میں کی جانے والی دوسری بڑی ادائیگی ہوگی اور اس دوران اگر کوئی بڑی رقم موصول نہ ہوئی تو ملکی زرمبادلہ ذخائر4 بلین ڈالر سے بھی نیچے چلے جائیں گے۔ پاکستان یہ بڑی ادائیگی اگلے 72 گھنٹوں میں اس امید کے ساتھ کرنے والا ہے کہ دوسرے چینی مالیاتی ادارے قمری سال کی تعطیلات کے بعد نئے قرضوں کی رقوم دینا شروع کر دیں گے۔