سا ئنس و ٹیکنالوجی

پلاسٹک کے کچرے سے نمٹنے کے لیے ڈپازٹ اسکیم کا اعلان

پلاسٹک کے کچرے سے نمٹنے کے لیے ڈپازٹ اسکیم کا اعلان

لندن: برطانوی حکومت کی جانب سے پلاسٹک کچرے سے نمٹنے کے لیے ڈیپازٹ اسکیم کا اعلان کردیا گیا۔ اعلان کی گئی اسکیم کے تحت پلاسٹک کی بوتلیں کا کین لینے پر 20 پینی وصول کیے جائیں۔ یہ پیسے کین یا بوتل خالی واپس لوٹائے جانے پر واپس کر دیے جائیں گے۔ اس اسکیم کے لیے ممکنہ طور پر سپر مارکیٹوں میں اور دیگر اسٹورز میں ریورس وینڈنگ مشین نصب کی جائیں گی جن میں خالی بوتلیں جمع کروا کر واچر سے پیسے لیے جاسکیں گے۔ برطانیہ میں ہر سال صارفین تقریبا 14 ارب پلاسٹک کی بوتلیں اور نو ارب کین استعمال کرتے ہیں جن کی بڑی تعداد آخر میں کچرا بنتی ہے یا زمین برد کردی جاتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ نئی اسکیم انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں 2025 میں متعارف کرائی جائے گی، جس کے ساتھ انڈسٹری میں ضروری تبدیلیوں کے لیے کام کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔