پاکستان

پنجاب میں سیاسی دلہنیں آ گئی ہیں شیخ رشید

پنجاب میں سیاسی دلہنیں آ گئی ہیں شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیاسی دلہنیں آگئی ہیں، بغیر ڈولی کے دلہنیں آئی ہیں۔ اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ سیاسی دلہنیں کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی، سابق صدر آصف علی زرداری کے فرنٹ مین ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں تباہی ہی تباہی ہے، ملک کو بچانے کے لیے عوام سڑکوں پر آئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست سے بات آگے نکل گئی ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔