اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کو ٹریک پر لانے کیلئے شرائط پوری کرنے کیلئے کام شروع کردیا۔ وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام ٹریک پر لانے کیلئے معاہدے میں طے شدہ شرائط پوری کرنے پر کام کا آغاز کردیا۔ توقع ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل زیادہ تر شرائط پوری کردی جائیں گے، جس کے بعد منی بجٹ کا مسودہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے جس کے تحت متعدد لگژری اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جارہی ہے اور 70 ارب روپے کے لگ بھگ اشیا پر دی جانے والی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔