تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ حفاظت کیلیے کارکنان زمان پارک پہنچ گئے

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ حفاظت کیلیے کارکنان زمان پارک پہنچ گئے

لاہور: عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر زمان پارک کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد حفاظت کیلیے جمع ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکانٹ سے آج رات 2 بجے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کا اظہار کیا گیا اور ساتھ ہی کارکنان کو عمران خان کی حفاظت کیلیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیرنیازی نے عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے خدشہ کا اظہار کیا اور مسرت جمشید چیمہ نے کارکنان کو حفاظت کے لیے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی اپیل کی۔ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری اور حماد اظہر کارکنان سمیت زمان پارک لاہور پہنچے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے