صحت

گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلیے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ قرار

گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلیے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ قرار

لندن: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گیس پر کھانا بنانا صحت کے لیے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق ٹیلی ویژن پر باورچی حضرات برقی چولہوں کے متبادل استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور پارٹیکیولیٹ میٹر(ٹریفک کے دھوئیں میں موجود ذرات) بنتے ہیں۔ یہ بخارات پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور خون میں داخل ہوسکتے ہیں جس سے امراضِ قلب، کینسر اور الزائمرز کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔ بچے اور بوڑھے افراد کو ان چولہوں سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے جبکہ ایک تحقیق کے مطابق گیس کے چولہے گھر کی فضا مصروف شاہراہوں سے زیادہ آلودہ کر دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے