تجارت

ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ

ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ

امریکی ڈالر کی قدر اور پاکستانی روپے کی ناقدری میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر کے بھاو میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 231 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 450 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 506 پر آگیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 39 ہزار 55 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔