پاکستان

فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد حکومت کے ارادے واضح ہوگئے شیخ رشید

فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد حکومت کے ارادے واضح ہوگئے شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فوادی چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں الیکشن کروانا ہے، حکومت کے ارادے واضح ہو گئے ہیں، عوام کو سمجھ جانا چاہیے یہ الیکشن نہیں کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہو گا، جس کے بعد حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائے گا، زرمبادلہ کے ذخائر 4 بلین سے کم اور آئی ایم ایف کی شرائط سر پر ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے