پاکستان

بھارت کی پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

بھارت کی پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

بھارت نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے ایس سی او اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کی وزارت خارجہ نے ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس مئی میں گوا میں ہو رہا ہے۔ اس سے قبل جولائی2011 میں اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے