لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کرلیا، انہیں تھانہ کوہسار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر گزشتہ رات فواد چوہدری پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔