دنیا

شمالی کوریا کے دارالحکومت میں 5 دن کا لاک ڈاؤن نافذ

شمالی کوریا کے دارالحکومت میں 5 دن کا لاک ڈاؤن نافذ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے دارالحکومت میں سانس لینے کی پراسرار بیماری کے باعث 5 دن کے لیے لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں شہریوں کو دن میں متعدد بار بخار چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 5 دن کے لیے مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔ حکومتی حکم نامے میں کورونا وائرس کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ سانس لینے میں تکللیف کی ایک بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس لیے آئندہ پانچ روز تک شہری خود کو اپنے گھروں تک محدود کرلیں۔ لاک ڈاون کے نفاذ کے اعلان کے بعد ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کیا جہاں افراتفری پھیل گئی اور بھیڑ کے باعث شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے