دنیا

بھارت کے یوم جموریہ پرمقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ مکمل ہڑتال

بھارت کے یوم جموریہ پرمقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ مکمل ہڑتال

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جا رہا ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنے گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرا دئیے۔ میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ موجود نہیں۔بھارت نے یوم سیاہ پراحتجاجی ریلیوں کو روکنے کے لیے مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی دستے تعینات کردئیے ہیں۔ مختلف گلیوں اور سڑکوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ متعدد علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے