میونیخ: جرمنی میں ایک نئی قسم کا ڈائنا سار دریافت ہوا ہے جس کے منہ میں 400 سے زائد دانت تھے اور وہ بطخ اور بگلوں کی طرح کھانا کھاتا تھا۔ ٹیرو سار خاندان سے تعلق رکھنے والے بیلینوگنیتھس مائیوسیری (بیلینوگنیتھس مطلب وہیل کے منہ جیسا) نامی اس ڈائنا سار کی باقیات تقریبا سالم ہیں۔ یہ باقیات جرمنی کی ایک ریاست بیویرین کی ایک کان سے حادثاتی طور پر اس وقت دریافت ہوئیں جب سائنس دان چونے کے بڑے بڑے پتھروں کی کھدائی کر رہے تھے جن میں مگر مچھوں کی ہڈیاں موجود تھیں۔ 18 ویں صدی میں پہلی بار ٹیرو سارس دریافت ہونے کے بعد سے اس جگہ سے اڑنے والے اس ڈائنا سار کی سیکڑوں باقیات دریافت کی جا چکی ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
جرمنی سے 400 سے زائد دانتوں والے ڈائنا سار کی نئی قسم دریافت
- by web desk
- جنوری 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1165 Views
- 2 سال ago