مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں بہت سارے دوست ہیں، میں مسلم لیگ ن میں ہی ہوں اور مستقبل میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، مجھے وزیر بنانا وزیرِ اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے۔نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ ڈار صاحب کو کیوں لایا گیا لیکن انہوں نے کوشش کی جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پبلک میں میرے خلاف بات کی، میری صلاحیت پر سوالات اٹھائے جس کا میں نے جواب دیا، پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتے ہیں،