وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ایک فتنہ کا نام ہے، یہ جتنا مرضی شور مچائے انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ فرانس کی نوجوان معروف شخصیت کی طرف سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین مسلم لیگ (ن)فرانس راجہ علی اصغر اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری ملک کے مقتدر اور اہم ادارے کے افسران اور ان کے خاندان کو دھمکیاں دینے پر گرفتار ہوئے۔ اس ادارے کی درخواست پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس میں فواد چوہدری کی ضمانت ہوسکتی ہے، میرے خلاف تو خود ساختہ منشیات برآمد کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی ضمانت ہی نہیں تھی –