لندن: کیا آپ سوتے دوران کیل مہاسے اور بالخصوص ایکنی کم کرنا چاہتے ہیں؟ تو اس کے لیے ایک کمپنی نے تکیے کے لیے خالص ریشمی غلاف بنایا ہے جس میں چاندی کے انتہائی باریک ذرات بھی ملائے گئے ہیں۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اب تک ہزاروں افراد بالخصوص خواتین اس سے فائدہ اٹھا چکی ہیں۔ اس غلاف کو سِلوائی کا نام دیا گیا ہے جو خواتین میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ تکیے پر گال رکھنے سے اس کے خالص ریشمی غلاف پر لگے چاندی کیباریک ذرات آئن کی صورت میں ملائے گئے ہیں۔ جو لوگ شکوک میں مبتلا تھے ان کے لیے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی گئی ہے جسے اب تک دو کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں۔