میڈرڈ: اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے 50 میچز لگاتار جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی ٹیم نے لیگ کے تمام میچز اپنے نام کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں تاہم انکے دو میچز اب بھی باقی ہیں، جس کے بعد ٹیبل کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔ ہیڈ کوچ جوناتن گرلڈیز کی سربراہی میں شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کرنے والی بارسلونا کی ویمنز ٹیم سال 2019 کے بعد سے ہوم گرانڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔ بارسلونا کی ٹیم شاندار لیگ فارم کے باوجود سیزن میں ویمنز چیمپئنز لیگ میں ہار گئی تھی،